بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاکھوں ہیکرز روزانہ پاکستانی اداروں پر حملہ کرتے ہیں، امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ لاکھوں ہیکرز روزانہ پاکستان کے اداروں پر حملہ کرتے ہیں، وزارت آئی ٹی نے مختلف اداروں کو فروری میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق خط لکھا تھا، ان اداروں نے ہماری تجویز پر عمل درآمد نہیں کیا۔

کراچی میں ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پہلی سائبر سیکیورٹی کانفرنس پر منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں۔

امین الحق نے کہا کہ پاکستان کی پہلی سائبر سیکیورٹی کی پالیسی بنائی جاچکی ہے، پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنی تجاویز دیں، 21 جولائی 2021 کو وفاقی کابینہ نے پالیسی منظور کی تھی۔

 وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی میں طلب و رسد کا بہت بڑا فرق موجود ہے، گورنمنٹ، اکیڈمیاں اور پبلک کو شامل کرنا ضروری ہے، ہمیں سائبر سیکیورٹی سے متعلق لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی ادارے میں سائبر سیکیورٹی پرحملہ ملک پر حملہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.