hookup hotshot mature office hookup hookup Illinois whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاکھوں کا دعویٰ کرنے والے 1ہزار بندے بھی نہ لاسکے، عطاء تارڑ

پنجاب حکومت کے ترجمان عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ لاکھوں کا دعویٰ کرنے والے 1 ہزار بندے بھی نہ لاسکے۔

لاہور سے جاری بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یہ مسلح افراد صوبے میں انتشار اور خون خرابہ چاہتے تھے، پنجاب نے آج پھر پی ٹی آئی کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت میں انصاف کی دھجیاں اڑا تے ہوئے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، دوسری طرف عمران خان نے خیبرپختونخوا پولیس لے کر پنجاب پر لشکر کشی کی ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کھلم کھلا فائرنگ کرکے قانون کو پاؤں تلے روند رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس سرکاری گیس ماسک بھی موجود ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے پاس جدید اسلحہ ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مسلح پولیس اہلکاروں کے ساتھ پنجاب پولیس پر شیلنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کی پنجاب پولیس پرشیلنگ جاری ہے، جس کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.