چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر عبدالستار کے کلینک پر نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق 3 حملہ آوروں نے ڈاکٹر عبدالستار کی کلینک میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالستار نے کہا کہ حملہ مجھےخوفزدہ کرنےکے لیے کیا گیا ہے، 2 افراد کے پوسٹمارٹم میں تاخیر پر مشتعل افراد نے حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ڈاکٹر کے بجائے حملہ آور مجھ پر مشتعل ہوگئے تھے، میرا کام ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگانا ہے، پوسٹمارٹم کرنا نہیں۔
ڈاکٹر عبدالستار نے یہ بھی کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کو شناخت کرلیا ہے جبکہ پولیس اور اعلیٰ حکام کو واقعےکی اطلاع دےدی گئی ہے۔
Comments are closed.