سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 70 قیدیوں کی دیگر جیلوں میں منتقلی کے بعد کشیدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں قیدیوں نے 7 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔
جیل ذرائع کے مطابق یرغمالی اہلکاروں کی رہائی کے لیے قیدیوں سے مذاکرات جاری ہیں۔
ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ مولا بخش سہتو کے مطابق سینٹرل جیل کے 70 قیدیوں کو لاڑکانہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سینٹرل جیل کے 70 قیدیوں کی لاڑکانہ جیل سے منتقلی کا کام انتظامی وجوہات کے سبب کیا گیا تھا۔
Comments are closed.