لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے ہاتھوں 3 پولیس اہل کار تاحال یرغمال ہیں۔
مراعات نہ ملنے پر قیدیوں نے ہنگامہ کیا تھا، 3 پولیس اہل کار تا حال یرغمال ہیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلوڑ کے مطابق اہلکاروں کی بحفاظت رہائی کے لیے قیدیوں سے مذاکرات جاری ہیں۔
جیل حکام کے مطاق قیدیوں نے گزشتہ شام 4 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
ایک یرغمالی اہلکار غلام جعفر کو حالت بگڑنے پر چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا۔
لاڑکانہ جیل کی انتظامیہ نے اہلکاروں کی رہائی کے لیے اضافی پولیس تعینات کر دی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلوڑ نے یہ بھی بتایا کہ قیدیوں نے منشیات اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے خلاف ہنگامہ کیا تھا۔
Comments are closed.