پاکستان ریلوے نے کراچی اور کوٹری سے لاڑکانہ کی طرف جانے والی ٹرین بند کردی۔
ریلوے حکام کے مطابق مانجھند کے قریب کوٹری سے دادو اور لاڑکانہ جانے والا ریلوے ٹریک زیر آب آگیا ہے۔
حکام کے مطابق خانوٹ اور مانجھند کے درمیان 68 کلو میٹر پر ریلوے ٹریک متاثر ہوا، جس کے باعث کراچی اور کوٹری سے چلائی جانے والی ٹرین بند کردی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق مسلسل دریائے سندھ کے پانی میں اضافے سے ریلوے ٹریک زیر آب آیا ہے۔
دوسری طرف دریائے سندھ کے پانی سے کچے کے علاقے بھی زیر آب آچکے ہیں، وہاں سے مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آر بی او ڈی سیم نالہ میں بیٹو جتوئی روڈ کے مقام پر دو الگ الگ شگاف پڑگئے ہیں، جس کے باعث پانی 5 سے زائد دیہات میں داخل ہوگیا ہے۔
محسن شیخ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دہان اور کپاس کی فصلیں زیر آب آگئیں، متاثرین نے میہڑ شہر کے اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہے، آر بی او ڈی سیم نالے کے دونوں شگاف پر کر لیے ہیں۔
Comments are closed.