سندھ کے شہر لاڑکانہ کے میڈیکل کالج کی ڈاکٹر کی خود کشی کا واقعہ پر اسرار معمہ بن گیا۔
لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی ڈاکٹر نوشین نے خود کشی کی ہے یا اس کا قتل کیا گیا؟ اس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایس ایس پی اور فرانزک ٹیم کا ہاسٹل میں متوفیہ کے کمرے کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے، متوفیہ کی ڈائری اور موبائل فون قبضے میں لے کر کمرہ سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کمرے کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
ڈاکٹر نوشین کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش والد کے حوالے کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی تھی۔
Comments are closed.