ضلع لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں جہاں ایک ہی گھر کے 4 بچوں سمیت 20 افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انہیں اینٹی ریبیز ویکسین لگائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ رتوڈیرو کے گاؤں معشوق بزدار کی رہائشی 3 بہنیں اور ایک بھائی بھی کتے کے حملوں میں زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔
متاثرہ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.