بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاپتہ پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد

تین دن سے لاپتہ انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ایس پی ایوب اچکزئی کے مطابق قاضی اجمل کا جیرو کوپٹر بھی کنڈ ملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈ ملیر سے حب منتقل کیا جا رہا ہے۔

پی آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوئی مسافر بڑی مقدار میں رقم نہ تو لگیج میں لے جاسکتا ہے اور نہ ہی ہینڈ کیری کر سکتا ہے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر…

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز ’جیرو کاپٹر‘ گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے پائلٹ قاضی اجمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللّٰہ ساجدی کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل کا جہاز جیرو کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا کر پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق لائسنس یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل کراچی سے فلائنگ کر کے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

طیارہ حادثے کے بعد قاضی اجمل کُنڈ ملیر میں 3 دن قبل شام کے وقت لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی لاش اب کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے پائلٹ قاضی اجمل کُنڈ ملیر کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.