اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
لاپتہ سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ارشد کی بازیابی کے لیے گجرات سے ان کی بہن رشید بیگم نے عدالت میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 4 دسمبرکو چوہدری ارشد کو ایف ایٹ تھری اسلام آباد سے پولیس نےاٹھایا اور پھر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز، متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ عدالتی حکم پر مارگلہ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ سابق ایم پی اے اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں اور گاڑیوں کے ریکارڈ کے مطابق گاڑیاں شہر سے باہر نکل چکی ہیں۔
بہن رشید بیگم کی درخواست پر عدالت نے پولیس کو 19 دسمبر تک سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.