بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاپتہ ایرانی اسپورٹس کلائمبر گھر لوٹ آئی

جنوبی کوریا میں اتوار کے روز لاپتہ ہونے والی ایرانی اسپورٹس کلائمبر آج صبح گھر لوٹ آئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں منعقدہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگس ایشین چیمپئین شپ میں ایرانی اسپورٹس کلائمبر ایلناز ریکابی نے بغیر حجاب  شرکت کی تھی جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں جاری حکومت اور حجاب مخالف احتجاجی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 33 سالہ ایلناز ریکابی نے بغیر حجاب کھیل میں حصہ لیا تھا۔

ایلناز ریکابی کے قریبی ذرائع کے مطابق گزشتہ اتوار سے ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا بعد ازاں ایرانی ایمبیسی نے بذریعہ ٹوئٹر اطلاع دی کہ لاپتہ ہونے والی کھلاڑی ایلناز ریکابی آج (منگل) کو دیگر ایتھلیٹس کے ہمراہ گھر واپس آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایلناز ریکابی پہلی ایرانی خاتون کھلاڑی ہیں جو انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگس ایشین چیمپئین شپ 2021 میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف مقابلوں میں 80 سے زائد تمغے اپنے نام کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.