لاپتا آبدوز میں موجود برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ کی کزن کیتھلین کوسنیٹ نے کہا ہے کہ آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے خطرے کی گھنٹی بجانے میں بہت زیادہ وقت لیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 69 سالہ کیتھلین کا کہنا تھا کہ اوشین گیٹ نے 8 گھنٹے تاخیر سے خطرے کی گھنٹی بجائی، حالانکہ اتوار کی صبح 9:45 پر آبدوز کا سطح پر موجود جہاز پولر پرنس سے رابطہ منقطع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کوسٹ گارڈ کو شام 5:40 تک آبدوز کے لاپتا ہونے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ یہ بات بہت پریشان کُن ہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کرنے میں اتنا زیادہ وقت لگا۔
Comments are closed.