پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر ابھی تک تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے جبکہ شہریار آفریدی شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ابھی کچھ ملزمان راستے میں ہیں۔
پولیس رپورٹ کے بعد جج نے ریمارکس دیئے کہ تھانے کے حساب سے ضمانتوں کی درخواستوں پر بحث رکھ لیتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر بحث 10 بجے کریں گے جبکہ اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا شہریار آفریدی شامل تفتیش ہوئے ہیں، تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ جی شامل تفتیش ہوگئے ہیں، بیان لکھ لیا ہے۔
اس سے قبل آج عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی، جس کے بعد عدالت نےضمانتوں کی کچھ درخواستوں پر 10 بجے اور چند پر 11 بجے بحث کا وقت مقرر کردیا۔
Comments are closed.