
لال حویلی راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے استقبال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ پسماندہ سوچ رکھنے والا آدمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نے ریڈ زون میں توسیع دے دی ہے، ہم نے بھی لال حویلی کو روات تک توسیع دے دی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے راولپنڈی میں استقبال کے حوالے سے لال حویلی میں اجلاس ہوا تھا۔
Comments are closed.