بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لانگ مارچ کی تیاریاں، PDM کا اجلاس آج ہوگا

23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی و قانونی طریقے سے ان کو نکالیں گے، ان کی حکومت کو ختم کریں گے اور انہیں بے نقاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔

اس موقع پر پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور فروری کے پی پی کے لانگ مارچ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.