پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

لانگ مارچ میں بہترین سیکیورٹی انتظامات، وزیراعظم کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا شکریہ

لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت امن عامہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے لانگ مارچ کے دوران ٹریفک انتظامات اور اقدامات سے شہریوں کی مشکلات میں کمی کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے افسران اور سپاہیوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.