ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

لانگ مارچ: عمران خان کے سامنے حماد اظہر نے فیصل جاوید سے مائیک چھین لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ فیروز والا پہنچنے پر عمران خان کی موجودگی میں حماد اظہر نے فیصل جاوید سے مائیک چھین لیا۔

لانگ مارچ کے دوسرے دن عمران خان کی موجودگی میں سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سینیٹر سے دو بار مائیک مانگا۔

فیصل جاوید نے اشارے سے حماد اظہر کو مائیک دینے سے پہلے منع کیا اور دوسری باری میں ایک منٹ کا کہہ دیا۔

لانگ مارچ کے دوران حماد اظہر نے تیسری بار فیصل جاوید سے کچھ بات کی اور مائیک چھین کر بات کرنا شروع کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.