اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے سندھ سے بلاگئے پولیس اہلکاروں کی شکایات سامنے آگئی۔
سندھ پولیس کے اہلکاروں نے رہائش، کھانا اور دیگر سہولیات نہ ملنے کی شکایت کی اور افسران سے واپس بلانے کی درخواست کی۔
ریڈ زون اور دیگر علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کی شکایات پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں وہ اسلام آباد میں درپیش مسائل پر بات کر رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.