پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کو بڑی تعداد میں آنسو گیس گنز اور شیل فراہم کردیے گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے 13086 افسران، اہلکار تعینات کیےجائیں گے، 2 ڈی آئی جیز ،4 ایس ایس پی، 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔
پولیس کے مجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، 4265 ایف سی، 3600 رینجرز، سندھ پولیس کے 1022 افسران، اہلکار تعینات ہوں گے۔
پولیس کو 616 آنسو گیس گنز اور 50050 شیل فراہم کر دیےگئے، 611 بارہ بور گنز اور 36700 راؤنڈ فراہم کر دیےگئے، 2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کر دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 17 پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دیے گئے۔
Comments are closed.