پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی، میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اِنہیں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسمین راشد اپنے قافلے کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہی ہیں، اِن کے ساتھ خواتین بھی موجود ہیں۔
Comments are closed.