پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

لانگ مارچ، دوران ڈیوٹی انتقال کرنیوالے کانسٹیبل کی نمازِجنازہ ادا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران انتقال کرنے والے کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

کانسٹیبل لیاقت علی کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں خانقاہ ڈوگراں میں اداکی گئی،  نمازجنازہ میں ڈی پی او فیصل مختار سمیت دیگر افسران، سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ کانسٹیبل لیاقت علی گزشتہ روز لانگ مارچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.