لانڈھی کا تاریخی محمڈن فٹبال گراؤنڈ بدترین حالات کا شکار ہے، تجاوزات نے ماضی کے فٹبال گراؤنڈ کی رونقیں چھین لیں۔
لانڈھی کا تاریخی فٹبال گراؤنڈ شادی ہال میں تبدیل ہوگیا، محمڈن فٹبال گراؤنڈ کے اطراف میں دکانیں بن گئیں، سروس روڈ گراؤنڈ کے اندر سے نکالا گیا، کھیل کی جگہ کم کر دی گئی۔
فٹبال گراؤنڈ میں گھاس کی جگہ مٹی پڑی ہوئی ہے، گراؤنڈ کا ڈریسنگ روم نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بن گیا۔
کراچی میں لانڈھی کے تاریخی محمڈن فٹبال گراؤنڈ کی حالت انتہائی خراب ہوگئی، گراؤنڈ مقابلوں کے بجائے شادی کی تقاریب کےلیے استعمال ہونے لگا، فٹبال مقابلے ماضی کے قصے بن گئے، گراؤنڈ کی دیکھ بھال کون کرے؟
حکومت نے بھی سروس روڈ کےلیے گراؤنڈ ہی کی جگہ کاٹ لی، اہل علاقہ ماضی میں میچز کی رونقیں یاد کرتے ہیں، دوبارہ میدان آباد کرنے کی فریاد کرتے ہیں۔
Comments are closed.