بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب 3 مرلے کی لال حویلی نکال دی ہے، لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ، لال حویلی تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے، 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا۔

سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا۔

شیخ رشید کا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ نا اہل حکمراں خود کو رسوائی اور ہمیں پزیرائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید احمد کے زیرِ قبضہ لال حویلی سمیت اپنی 7 اراضی یونٹس سے بے دخلی کا انہیں ناصرف نوٹس جاری کیا ہے بلکہ اس حوالے سے اس ادارے نے پولیس اور ایف آئی اے سے مدد لینے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد نے متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.