بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لالیگا: ریال میڈرڈ، سیویا، ویلنسیا اپنے اپنے میچز میں کامیاب

اسپینش فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ نے ایلچے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی، سیویا نے اوسو سونا کو 0-2 سے ہرایا، ویلنسیا نے ویا ریال کو بھی 0-2 سے شکست دی جبکہ بارسلونا اور ایلاویز کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

لالیگا میں ریال میڈرڈ اور ایلچے کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ریال میڈرڈ کا پلہ بھاری رہا، پہلے ریال میڈرڈ نے برتری حاصل کی جن کے کھلاڑی ونی جونیئر نے 22ویں منٹ میں گول بنایا، وقفے تک یہی اسکور رہا۔

دوسرے ہاف کے 63 ویں منٹ میں ایلچے کے کھلاڑی راؤل گیوٹی کو فاؤل کے نتیجے میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے سبب ایلچے کی ٹیم دس کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی، ریال میڈرڈ کی جانب سے دوسرا گول بھی ونی جونیئر نے اسکور کیا ، اُنہوں نے 73ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔

میچ کے 83ویں منٹ میں ایلچے نے ایک گول کا خسارہ پورا کیا، میچ کے بقیہ وقت میں کوئی گول نہ ہوسکا اور یال میڈرڈ نے دوا یک سے فتح سمیٹی۔

ایک اور میچ میں سیویا نے اوسوسونا کو دو صفر سے مات دی، تیسرے میچ میں ویلنسیا نے ویا ریال کو بھی 0-2 سے شکست دے دی۔

بارسلونا اور ایلاویز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، اس ڈرا میچ کے نتیجے میں بارسلونا کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ریال میڈرڈ، سیویا اور ریال سوسائیڈڈ کے 24، 24 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر گول اوسط کی بنا پر ریال میڈرڈ ٹاپ پر ہے۔

خیال رہے کہ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہِ راست نشر کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.