اسپینش فٹبال لیگ "لالیگا” میں آج بارسلونا نے گیٹافے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔
میچ کی دوسرے ہی منٹ میں بارسلونا نے سرگئی روبرٹو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔
اس کے بعد 18ویں منٹ میں گیٹافے کے ساندرو روماریز نے میچ کو 1-1 سے برابر کروادیا۔
پہلے ہی ہاف کے 30ویں منٹ میں میمفس ڈیپے کے گول نے پھر بارسیلوناک کو برتری دلادی جو آخر تک قائم رہی اور میچ بارسلونا نے جیت لیا۔
ایونٹ میں آج کیڈیز اور اے سیسینا مد مقابل ہیں، جبکہ اس اگلے میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کا مقابلہ ویاریال سے رات ایک بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.