بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ 5 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی، لوگوں کا انخلا شروع

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ 5 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی۔

لاس اینجلس کے شمال مغرب میں لگنے والی آگ کے پیش نظر قریبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قریبی سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تین روز قبل لگنے والی آگ پر 12 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.