اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ لازمی قرآن ٹیچنگ بل صوبہ بھر میں لاگو کر دیا گیا ہے، قرآن پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں، جب بنیاد مضبوط ہو گی تو عمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہو گی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں وزیر تعلیم مراد راس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قرآن بل کے تحت پہلی سے چھٹی تک ناظرہ اور ساتویں سے میٹرک تک ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھایا جائے گا۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت سے کوئی ناراضی نہیں، ہم اتحادی ہیں، قرآن ٹیچنگ بل پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے اچھا کام کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ قرآن بل پر تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے رہنمائی لی، اقلیتی رکن اسمبلی کو بھی مشاورت میں شامل کیا، قرآن ٹیچنگ پروگرام بھی جلد شروع کررہے ہیں۔
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویز الٰہی نے ردعمل کچھ یوں دیا کہ اسلامی باتیں ہو رہی ہیں کس کا نام لے لیا ہے۔
Comments are closed.