پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے لارڈز کرکٹ گراونڈ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد کو آٹوگرافز دیئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران مداحوں سے ملاقات کی اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے باہر مداحوں کو آٹوگراف دیئے، شاہین شاہ آفریدی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کے سلسلے میں شاہین شاہ آفریدی آج کل انگلینڈ میں موجود ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، ملک کے لیے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کے جذبات ناقابل بیان ہوتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈکپ 2019ء میں ملک کی نمائندگی بنگلا دیش کے خلاف کرچکا ہوں۔
Comments are closed.