بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی

ہوم آف کرکٹ لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔

آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔

عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی گئی۔

تقریب میں وقار یونس، آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات شریک تھیں۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہوم آف کرکٹ لارڈز میں تاریخی اقدام پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام رواں ماہ کیا گیا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اسکائی اسپورٹس کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور اسے خوبصورت لمحہ قرار دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.