بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر عمران خان نے ٹھیکیدار کو گرفتار کرایا، امیر مقام

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر عمران خان نے ٹھیکیدار شیخ انوار کو گرفتار کرایا۔

امیر مقام نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے سے جنگل خیل تھانہ عمران نیازی کے جنگل کے قانون کی مثال بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، کیا عمران نیازی ہر قانون سے بالاتر ہے؟، اسلام کی مثالیں دینے والے کا یہ اصل چہرہ اور اصلیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مظلوم ٹھیکیدار کو انصاف دلایا جائے، عمران نیازی کی غنڈا گردی سے نجات دلائی جائے۔

وزیر اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 9 سال سے خیبر پختونخوا میں کوئی کارکردگی نہ دکھانے والا عوام کو نئے سبزباغ دکھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحت کوہاٹ میں ہونے والے جلسے میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات پر پولیس نے ٹھیکیدار کو تھانے میں روک لیا تھا۔

اس حوالے سے ٹھیکیدار شیخ انوار نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے، شہر یار آفریدی کی شکایت پر پولیس نے کل رات سے تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی شکایت پر تھانے بلا کر بٹھائے گئے ٹھیکیدار شیخ انوار کو رہا کر دیا گیا ہے۔

 کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار شیخ انوار پر شہر یار آفریدی نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ کا کام صحیح نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.