پاکستان مسلم لیگ قاف سے تعلق رکھنے والے مظہر عباس اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رانا امجد علی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہو گئے۔
بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر مظہر عباس اور مظفر گڑھ سے متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ ہولڈر رانا امجد نے ملاقات کی ۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران مظہر عباس اور رانا امجد علی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔
Comments are closed.