پاکستان مسلم لیگ (ق) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم کرنے کے معاملے پر ق لیگ نے اہم اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کا اہم اجلاس آج رات 8 بجے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری پرویز الہٰی کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں مسلم لیگ (ق) پنجاب کے 10 ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹر کامل آغا اور 2 ارکان قومی اسمبلی شرکت کریں گے، مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی اسکائپ کے ذریعے شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی حسین الہٰی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Comments are closed.