وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے پر اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجائے اپنے گریبان میں دیکھنے کے پی ٹی آئی زرداری صاحب پر الزامات لگا رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 2019ء میں سینیٹ میں اکثریت کے باوجود چیئرمین کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد 3 ووٹوں سے ناکام ہوئی، 2021ء میں سینیٹ میں اکثریت کے باوجود گیلانی صاحب کے 7 ووٹ مسترد کر کے انہیں ہرایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی خوف میں مبتلا ہے کہ جو انہوں نے سینیٹ میں بویا اب ان کو کاٹنا پڑے گا۔
ناصر حسین شاہ کا پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے متعلق کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے لیے یہ مثال کافی ہے کہ ’ہماری بلی اور ہم ہی سے میاؤں‘۔
Comments are closed.