پاکستان مسلم لیگ ق کو اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کے بعد حکومت کی طرف سے لولی پاپ مل گیا۔
حکومتی وزراء کی کمیٹی نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی تاریخ دینے سے انکار کردیا۔
حکومتی اتحادی ق لیگ اپنا وزن کس پلڑے میں ڈالے گی؟ 48 گھنٹوں میں حتمی فیصلہ کرنے کا امکان ہے، رہنماؤں کے درمیان مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزراء کی کمیٹی نے بتایا ہے وزیر اعظم عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ پہلے وفاق میں عدم اعتماد کا مرحلہ گزر جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا حکومت نے بچہ سمجھا ہے؟ کیسے یقین کر لیں کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے، وزیر اعظم کو چیزیں سنجیدہ لینی چاہیے، انہوں نے انڈر 16 ٹیم میدان میں اتاری ہے۔
Comments are closed.