مسلم لیگ (ق) نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق 17 مئی کو لاہور، 18 مئی کوئٹہ، 19 مئی کراچی اور 20 مئی پشاور کو میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 21 مئی اسلام آباد جبکہ 22 مئی کو گلگت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے شرکاء نے فوجی اداروں پر حملوں کی شدید مذمت کی، اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دفاعی اداروں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ملکی ترقی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
Comments are closed.