bbw hookups app curvy hookup 17 year old hookup 2010 free hookup apps hookup que significa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ق لیگ، اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز

مسلم لیگ ق بیک وقت حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ کامرکز بن گئی، حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں ق لیگ کا کردار اہمیت اختیار کرگیا۔

ایم کیوایم ، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیاد ت چوہدری برادران سے ملاقات کرچکی ہے، جبکہ جی ڈی اے کی قیادت بھی چوہدری برادران سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری برادران میں بھی دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دورۂ لاہور جانے کا فیصلہ کرلیا، کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق مشاورت سے فیصلے پر اتفاق کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ چوہدری برادران کی ن لیگ کی قیادت اورمولانا فضل الرحمٰن سے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.