80 hookup my uber hookup carolina sweets hookup hotshot glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قیوم آباد میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف مظاہرہ ختم، ٹریفک بحال

کراچی کے علاقے کورنگی قیوم آباد میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا مظاہرہ ختم ہوگیا،  مظاہرہ ختم ہونے پر کورنگی روڈ اور بلوچ کالونی جانے والی سڑک پر ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قیوم آباد کے قریب سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج ختم کردیا گیا، مظاہرے کے باعث اطراف کی سڑکوں بلوچ کالونی ایکسپریس وے، ڈیفنس کورنگی روڈ اور دیگر علاقوں میں ٹریفک بند رہی۔

ٹریفک اہلکار قیوم آباد کے اطراف ٹریفک جام کو بحال کروانے کی کوشش کرتے رہے۔

دوسری جانب لیاقت آباد نمبر 10 میں فلائی اوور کے نیچے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا، لسبیلہ چوک پر بھی احتجاج جاری رہا، اس دوران ٹریفک  بھی  بحال رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.