جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

قیمت تاریخی بلندی پر، فی تولہ سونا سوا دو لاکھ سے متجاوز

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت سوا دو لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 229 روپے بڑھ کر ایک 93 ہزار 158 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قدر 29 ڈالر بڑھ کر 2044 ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.