پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا افسوسناک ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ المناک سانحہ پر مولانا فضل الرحمان اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔
دھماکے میں جیو نیوز کے کیمرہ مین سمیع اللّٰہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے میں جمعیت علما اسلام کے کئی مقامی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
تحصیل خار کے امیر ضیا اللّٰہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکریٹری حمیداللّٰہ حقانی بھی جاں بحق ہوئے۔
Comments are closed.