جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

قیمتیں کنٹرول کیلئے آرڈیننس آج سے نافذ العمل ہوگا، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قیمتیں کنٹرول کے لیے آرڈیننس آج سے نافذ العمل ہو گا، آرڈیننس سندھ کابینہ نے منظور کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ نے بھی آرڈیننس کی سمری فوری طلب کر لی ہے، آرڈیننس کے تحت مجسٹریٹ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے فوڈ انسپکٹر کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ انسپکٹر سختی سے حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد کروائیں گے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کے خلاف فوڈ انسپکٹرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

ناجائز منافع خور کی دکان سیل اور سامان ضبط کیا جائے گا، سرکاری نرخ سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.