قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی ہوگئی ہے۔
ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 11 فیصد کمی دیکھی گئی۔
پیٹرول کی کھپت میں دو فیصد، ڈیزل کی کھپت میں 16 فیصد اور مٹی کے تیل کی کھپت میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق یکم جولائی (آج ) سے ہوگیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے‘ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لٹر‘ مٹی کا تیل 18روپے 83 پیسے‘ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
Comments are closed.