بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قیام پاکستان میں اقلیتی برادری کا بھی اہم کردار ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ اقلیتی برادری کا بھی اہم کردار ہے۔

یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی کے سینٹ جوزف کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں اقلیتوں کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلباء نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تقریب میں صوبائی وزرا سید سردار شاہ، گیان چند ایسرانی، مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر طالبات کی جانب سے ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مشنری تعلیمی ادارے ہمارے مسیحی بھائیوں نے بہت پہلے قائم کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشنری اسکولوں میں تعلیم کا جو معیار ابتدائی مرحلے میں طے کیا تھا وہ قیامِ پاکستان کے بعد آج تک برقرار ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسی طرح سندھ کے ہندوؤں نے بھی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت محنت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے جو ہم نے بےپناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمارے بہتر مستقبل کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.