پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قوم کو اس وقت الیکشن میں جانا چاہیے، نہیں معلوم سیاسی جماعتیں الیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے 90 دن میں الیکشن ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے لیے تاریخ کا اعلان کردے گا تو اس کے بعد پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کرے گی۔
Comments are closed.