ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

قوم چیف جسٹس پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم چیف جسٹس پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

شاہدرہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر چیف جسٹس بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے ایوان صدر میں ہوئی ملاقات پر کہا کہ وہ چھپ کر نہیں ہوئی تھی، بس اسے پبلک نہيں کیا تھا کہ مذاکرات ہو رہے تھے،

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر کسٹوڈیل ٹارچر کے خلاف کارروائی کی جاتی تو اعظم سواتی پر ایسا تشدد نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے نکل کر لاہور کے نواحی علاقے رچنا ٹاؤن پہنچ گیا، لانگ مارچ کل صبح مریدکے سے شروع ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا لانگ مارچ ختم کردیا گیا ہے، اب لانگ مارچ کا آغاز کل صبح گیارہ بجے مریدکے سے کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.