رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے عمران خان کے مارچ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم صدمے میں ہے کہ عمران خان پر ایسا حملہ ہوا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان زخمی ہوئے لیکن شکر ہے جان بچ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری ملکی قیادت نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا، دشمن یا ظالم حملہ آور اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں، ملزم موقع پر پکڑا گیا اور واقعہ کی فوٹیجز بنیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حملہ آور کی وڈیو آئی جس سے حقائق سامنے آئے ہیں، پولیس نے حملہ آور کو عوام سے بچالیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ جیسا تعاون چاہیے ہم تیار ہیں۔
Comments are closed.