سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران اُن کا کالے بکرے سے صدقہ اتارا جا رہا ہے۔
گزشتہ شب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا۔
اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سے متعلق کھُل کر بات کی اور مبینہ طور پر دھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کا بے دہانی میں نام بھی لے بیٹھے۔
ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ خطاب عمران خان کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے دیکھا اور سُنا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کا شیدائی بکرا لے کر ٹی وی اسکرین پر ہی عمران خان پر سے اسے وار رہا ہے۔
سوشل میڈیا کے ہر اکاؤنٹ کی جانب سے یہ ویڈیو دلچسپ ہونے کے سبب شیئر کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.