جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

قوم سپریم کورٹ کیخلاف سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گی، پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ قوم سپریم کورٹ کے خلاف سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔

لاہور میں معروف ہدایتکار سید نور سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ کے خلاف 1997 والا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات بدل چکے ہیں اب قوم جاگ چکی ہے، قوم سپریم کورٹ کے خلاف سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔

پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز چاہتے ہیں، بینچ ان کی مرضی سے بنیں، اب ایسا نہیں ہوگا، سپریم کورٹ آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سازشوں کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کرے گی، پارلیمنٹ آرٹیکل 141 کی رو سے سپریم کورٹ کے خلاف قانون سازی نہیں کرسکتی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ اب منافقت نہیں چلے گی، فیصلہ پی ڈی ایم کے حق میں آئے تو سو موٹو حلال اور خلاف آئے تو حرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوگ آٹے کی قطاروں میں مر رہے ہیں، ایسے مناظر ایتھوپیا میں نظر آتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.