وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم جانتی ہے پی ڈی ایم بنانے والے کون تھے؟ توڑنے والے کون ہیں؟ قائد حزب اختلاف کی ایک سیٹ کےلیے دھوکہ کس نے کیا؟
ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے پی پی اور ن لیگ میں بڑھتی قربت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کےنظریات اور سوچ ایک نہیں، جب مفادات پورے ہوگئے تو علیحدہ ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے سوال کرنا چاہتاہوں کہ کیا پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
Comments are closed.