coyote hookup gay byu hookups hookup Uniondale black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قوم آج تک سانحہ اے پی ایس کے درد سے نہیں نکلی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے درد سے نہیں نکلی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ افسوس سانحہ اے پی ایس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے حکومت نے 3 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے، شہداء کے سوگوار خاندان 7ویں برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں

انہوں نے کہا کہ عوام معصوم روحوں سے انصاف کی منتظر ہے، میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف اپنی صدا بلند کرتا رہوں گا، نیشنل ایکشن پلان کے سلیکٹڈ نفاذ کو ترک کرکے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی بلکہ دہشت گردی کے پیچھے بزدلانہ سوچ ہوتی ہے، بزدلانہ سوچ ناپاک سیاسی عزائم پورے کرنے کیلئے نہتے کمسن بچوں کو بھی استعمال کرسکتی ہے

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.