67ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ ماڑی پیٹرولیم نےجیت لی، فائنل میں واپڈا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں مقررہ وقت تک ماڑی پیٹرولیم اور واپڈا نےایک۔ایک گول کیا تھا، پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ماڑی پٹرولیم نے 4 اور واپڈا نے 3 گول کیے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت چیمپئن شپ کھیلی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.